افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر حملے میں 2 طلبان ہلاک ہوگئے

افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 طالبان اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 طالبان اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان اہلکاروں کی گشت پر مامور گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں طالبان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 2 طالبان اہلکار موقع پر ہلاک  ہوگئے اور تین شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہیں تاہم اسپتال ذرائع اور عینی شاہدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس علاقہ میں اس سے قبل داعش دہشت گرد عناصر طالبان کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے داعش افغانستان میں امریکہ کی ناکام پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

News Code 1908744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =