مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس معاہدے کی منظوری 26 اکتوبر کو دی گئی تھی جب کہ اس نظام کے تحت ڈرون حملوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید 280 AIM-120C میزائل کے فروخت کی منظوری دی گئی ہے جس کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ کے مہلک ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کررہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
News Code 1908742
آپ کا تبصرہ