چین نے امریکی وزارت  دفاع کی رپورٹ  کو تعصب پر مبنی قراردیدیا

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ کو تعصب پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ کو تعصب پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ تعصب سے مملو ہے۔

اطلاعات کے مطابق پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کے پاس 2027 تک 700 اور ممکنہ طور پر 2030 تک 1ہزار وارہیڈز ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال امریکہ نے تخمینہ لگایا تھا کہ اس دہائی کے آخر تک چین کے ہتھیار 400 تک پہنچ جائیں گے۔

News Code 1908738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha