عراق اور شام کے وزراء خارجہ کی ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

عراق اور شام کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پرعلیحدہ علیحدہ گفتگومیں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی احوال پرسی کی اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین  اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ٹیلیفون پرعلیحدہ علیحدہ گفتگومیں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی احوال پرسی کی اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ عراق کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو اور بات چيت کی۔ ادھر شام کے وزير خارجہ فیصل مقداد نے بھی دو طرفہ تعلقات اور شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ عراق اور شام کے وزراء خارجہ کے علاوہ چین، کویت اور اردن کے وزراء خآرجہ نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کی احوال پرسی کی اور در طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔

News Code 1908735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =