آزاد کشمیر میں بس حادثے میں 15 افراد جاں بحق

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ پلندری پولیس کے مطابق بس حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ پلندری پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پلندری پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1908720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha