مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں کے متاثرہ خاندانوں ، افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہرقسم کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ اقدامات میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی اور بربریت کا مظہر ہے۔ دہشت گرد، اسلامی ، انسانی اور اخلاقی قوانین کی کھیلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے داؤد خان ملٹری اسپتال کو دو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ