پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں کوہاٹ کے علاقہ دیر بالا میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوہاٹ کے علاقہ دیر بالا میں  کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے  دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور" سی ٹی ڈی "  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے کہ جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے سے 4 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ دہشت گردوں سے 4 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 40عدد بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حاتم گروپ سے ہے۔

News Code 1908706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =