نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 کے اہم ترین میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی 20 کے اہم ترین میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کا 111 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر ویں15 اوور میں پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں آغاز کیا اور بڑی شاٹس کی بجائے سنگل ،ڈبلز پر فوکس کیا،تاہم اس دوران مارٹن گپٹل بڑی شاٹ لگانے کی کوشش میں جسپریت بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،انہوں نے 17گیندوں پر 20 رنز بنائے۔مارٹن گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،ڈیرل مچل 35 گیندوں پر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،انکی وکٹ جسپریت بمرا نے حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن33 اور  ڈیون کونوے دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات  وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بناسکی۔بھارت کی جانب سے ایشان کشن اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا،مگر نئی جوڑی بھی بھارت کو بہتر آغاز نہ فراہم کرسکی۔

News Code 1908701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =