ایرانی وزیر خارجہ کی اقتصادی شعبوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوششوں پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کے اقتصادی اور آزاد علاقوں کے خصوصی مشیر سعید محمد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم بیرون ملک وزارت خارجہ کے اقتصادی شعبوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر کے اقتصادی اور آزاد علاقوں کے خصوصی مشیر سعید محمد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم بیرون ملک وزارت خارجہ کے اقتصادی شعبوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس ملاقات میں ایرانی وزير خارجہ کے اقتصادی امور کے معاون مہدی صفری بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ  کی دیگر ممالک میں اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں فعالیتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور ہمیں ہمسایہ ممالک اور فری زون علاقوں کی ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ بعض ممالک سرحدی مارکیٹوں اور فری زون علاقوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ اقتصادی فروغ کے سلسلے میں بھر پور تعاون کےلئے آمادہ ہے۔

News Code 1908692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =