جاپان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

جاپان میں آج ایوانِ زیریں کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں آج ایوانِ زیریں کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔۔اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں ٹرن آؤٹ 2017ء کے انتخابات کی نسبت کم رہا۔ ذرائع کے مطابق ایوانِ زیریں کی 476 نشستوں کے لیے انتخابات میں 1051 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ حکمراں لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور کونسٹی ٹیوشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ حکومت بنانے کے لیے ایوان کی 465 نشستوں میں سے 233 پر فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

News Code 1908690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =