سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور اپنے سفیر کو لبنان سے واپس بلانے کا حکم

سعودی عرب نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے ریاض میں لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور بیروت سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان  پراحتجاج کرتے ہوئے ریاض میں لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور بیروت سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا حکم دیدیا ہے۔ سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا۔ سعودی عرب نے لبنان سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات جرج قرداحی نے چند روز قبل یمن پر مسلط کردہ سعودی عرب کی جنگ کو بربریت قراردیتے ہوئے متوقف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لبنانی وزیر اطلاعات لبنان کے مشہور اور معروف روزنامہ نگار بھی رہ چکے ہیں۔

News Code 1908676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =