بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد  ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا جہاں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے کئی ٹکرے ہوگئے جب کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

News Code 1908668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =