بھارت کا 5 ہزار کلومیٹر تک ایٹمی ہتھیار سے مار کرنے والے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پرایٹمی ہتھیار سے 5 ہزار کلومیٹر رینج تک مار کرنے والے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پرایٹمی ہتھیار سے 5 ہزار کلومیٹر رینج تک مار کرنے والے  اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اس تجربے کی دو نمایاں باتیں ہیں اول یہ کہ یہ ٹرائی سروس اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے بننے والا ملک کا پہلا بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہے، دوسرایہ کہ یہ پہلا میزائل ہے جسے رات کے وقت لانچ کرنے سے قبل سات بار ٹیسٹ کیا گیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ٹن وزنی وار ہیڈ لےجانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کو بھارتی وقت کے مطابق 7 بج کر 50 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل کے قریب اے پی جی عبدالکلام جزیرے سے فائر کیا گیا۔ زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل میں تین مرحلوں پر مشتمل ٹھوس ایندھن والا انجن استعمال کیا گیا۔

News Code 1908660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =