مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے لکی مروت میں میانوالی روڈ پر پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل ،کانسٹیبل انعام عیسیٰ خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناورخیل کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ