طالبان کا شیعہ و سنی اتحاد پر مبنی  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کا خير مقدم

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے شیعہ و سنی اتحاد پر مبنی بیان کا خير مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اہلسنت اور شیعہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر مبنی بیان کا خير مقدم کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے افغانستان میں شیعوں  اور سنیوں کے درمیان اتحاد کے مطالبہ کا ہم خير مقدم کرتے ہیں۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعہ دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔

News Code 1908642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =