بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے  ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا۔

آئی جی پولیس کشمیر کاکہنا ہے کہ کشمیری طلبا کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس سے قبل بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

News Code 1908639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =