تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگي میں کل تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا افتتاح ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگي میں کل تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا افتتاح ہوگا۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجیکستان کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔سعید خطیب زادہ نے کہا کہ روس اور چین کے وزراء خارجہ اس اجلاس ميں آن لائن شرکت کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس ایرانی وزارت خارجہ میں منعقد ہوگا اور اس اجلاس کا افتتاح صدر رئیسی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔  انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد بڑھنے کا خطرہ موجود ہے اور داعش کے حملوں میں اضافہ اس بات کا مظہر ہے۔

News Code 1908637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =