مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1 ہزار 75 افراد کی اموات کے باعث ملک بھر میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس میں کورونا وائرس کی صورت حال بے قابو ہوتی جارہی ہے، مسلسل پانچویں روز بھی اس مہلک مرض سے ریکارڈ اموات ہوئیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 678 نئے کیسز نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔
اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں ایک ہفتے کے لیے کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا تاہم فوری طور پر دارالحکومت ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ