مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زماں، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔
واضح رہے کہ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ