واشنگٹن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا

امریکی ریاست واشنگٹن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک گھر کے قریب تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی شخص نے بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ قتل ہونے والوں کا آپس میں کیا رشتہ تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو کارروائی کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News Code 1908600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =