تائیوان پرچین کے حملے کی صورت میں امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے تائيوان پرحملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے تائيوان پرحملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا۔

امریکی صدر نے واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہ چین، روس اور دیگر ممالک جانتے ہیں کہ امریکی فوج قوی ترین فوج ہے اور اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکہ تائیوان ککا دفاع کرے گا۔اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ تائیوان کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔جو بائيڈن نے کہا کہ چين کو سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ پیچھے نہیں ہٹےگا۔

News Code 1908595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =