کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران  فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی ، اس دوران بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ دونوں افراد کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے نام سے ہوئی۔ بھارتی فوج کا کنہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔

News Code 1908577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =