مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے دارالحکومت میں حافظ الاسد پل پر اس وقت اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جب وہاں سے فوجیوں کی بس گزر رہی تھی۔
دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور بس میں موجود 14 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی گزرنے کی جگہ پر تین بم نصب کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو دھماکے کے بعد پہنچنے والی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔
آپ کا تبصرہ