مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھم زنگ اسکوائر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھم زنگ اسکوائر کے قریب کار پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھم زنگ اسکوائر کے قریب ہونے والے دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ اس سے قبل افغانستان میں قندہار اور قندوز شہروں میں شیعہ مسجدوں پر ہونے والوں بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرچکی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھم زنگ اسکوائر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1908571
آپ کا تبصرہ