یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے العبدیہ علاقہ کوآزاد کرالیا

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مارب کے العبدیہ علاقہ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مارب کے العبدیہ علاقہ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ نے جمعہ کے روزکہا تھا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے العبدیہ کے بعض علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ یمنی فوج اور قبائل نے آج اس علاقہ میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے العبدیہ پرمکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ کو جارح فوج کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔ یمن کا صوبہ مآرب اہم صوبہ ہے جو گیس اور تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج نے العبدیہ کو دشمن کے غاصبانہ اور ناجائز قبضہ سے آزاد کرالیا ہےاور یمنی فورسز کی   یمن سے دشمن فوج کے مکمل خاتمہ تک دفاعی  کارروائيوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1908545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha