مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔ اس سے قبل ضلع پونچھ میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
News Code 1908540
آپ کا تبصرہ