مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ لبنان کی حالیہ صورتحال کے بارے میں خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ 18 اکتوبر بروز پیر ، مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے لبنان کے حالیہ واقعات کے بارے میں لبنانی عوام کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں الطیونہ علاقہ میں پر امن مظآہرین پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں7افراد شہید اور60 افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی عوام بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے جج کی جانبدارانہ تحقیق کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ پرامن مظاہرین پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ جج طارق البیطار نے سابق وزیر اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون علی حسن الجلیل کی گرفتار کا حکم دیا تھا ، جبکہ عدالت کے اس سیاسی فیصلے کے خلاف لبنانی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
آپ کا تبصرہ