لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن چاقو حملے میں ہلاک

لندن میں برطانوی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں برطانوی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے۔ مشرقی لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ذرائع کے مطابق  حملہ آور نے سر ڈیوڈ ایمس پر ایک سے زائد وار کیےتھے۔پولیس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سر ڈیوڈ ایمس پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News Code 1908527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha