افغانستان میں بم دھماکے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی

افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقہ اسدآباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے علاقہ اسدآباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے کنڑ کے شہر اسدآباد میں ضلع شیگل میں تعینات طالبان پولیس چیف کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس سربراہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ واقعہ میں دیگر 11 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طالبان حکام کی جانب سے صوبے کنڑ میں بم دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی تک واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں داعش دہشت گرد تنظیم ملوث رہی ہے ۔       

News Code 1908511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =