امریکہ میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکہ میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگيا۔

امریکی پوسٹل کے انسپکٹر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 پوسٹ آفس کے ملازم ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ آفس کے ملازم نے پہلے اپنے ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔امریکی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔

News Code 1908500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =