مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں ایک کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست دہشت گرد کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، ملزمان بہاول نگر میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے وہابی دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔
آپ کا تبصرہ