ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری پاکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ایران کے بعض اعلی فوجی حکام کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں نور خان ایئر پورٹ پر پاکستان میں ایران کے سفیر جناب سید محمد علی حسینی اور پاکستانی فوج کے اعلی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔میجر جنرل باقری پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعلقات کے فروغ نیز افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ میجر جنرل باقری پاکستان کے بعض دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1908493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =