مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے کل باندی پورہ اور ضلع اننتا ناگ میں بھی 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں جن افراد کو ہلاک کیا گيا ہے ان کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1908485
آپ کا تبصرہ