مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امید عبداللہیان اور جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ محترمہ پینڈور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے اورفروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ کمیشن کے پندرہویں اجلاس اور تہران میں نائب وزراء خارجہ کی ملاقات نیز ایران کے صدر کے دورہ جنوبی افریقہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کے ساتھ انرجی، تجارت اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ پینڈور نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ