طالبان کے ذریعہ داعش دہشت گرد تنظیم سے چھٹکارا پایاجاسکتا ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے لیے ناگزیر ہے، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کے لیے اہم ترین تجارتی گزرگاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کےراستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے، وہاں کے حالات ہم پر اثرانداز ہوتے ہیں، ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے ، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں افغانوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامناہے، امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، جو افغانستان میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے، صورت حال پر قابو پانے کے لیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے، افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیے، افغانستان میں حالات کشیدہ ہوئے تو اثرات بہت دورتک جائیں گے۔ طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے، طالبان نے خواتین کی تعلیم سے انکار نہیں کیا بلکہ شرعی طریقے سے حصول کی بات کی، طالبان نے واضح کیا ہے وہ تعلیم ، خواتین کے حقوق اور دیگر مسائل کو حل کریں گے، افغانستان کی آدھی سے زائدآبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، پاکستان چاہتا ہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑیں۔

News Code 1908479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =