مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطرمیں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، طالبان نے افغان مرکزی بینک کے ذخائر پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان نگراں وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے امریکہ سے کہا ہے کہ امریکہ کو موجودہ افغان حکومت کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ ملا امیر خان متقی نے کہا کہ امریکہ نے افغان عوام کے لیے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان انخلاء کے بعد امریکہ اور طالبان کی قطر میں یہ پہلی اعلیٰ سطح بات چیت ہے۔
آپ کا تبصرہ