یمنی فورسز کا سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ پرڈرون سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کے جواب میں  جازان میں شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مالی نقصان کے علاوہ 10 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تایخی شکست کا سامنا ہے۔ یمن کے نہتے عوام نے سعودی عرب کے اتحاد میں شامل دس ممالک کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں یمن کے محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1908452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =