برطانیہ کا 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر رہ گئے ہیں۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اب برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، منظور شدہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا۔ گرانٹ شاپس کے مطابق تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

News Code 1908440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =