7 اکتوبر، 2021، 3:27 PM

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹیکساس پولیس کے مطابق اٹھارہ سال کے ملزم نے کلاس روم میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کی تھی، 4 زخمیوں میں سے کم از کم دو کو گولی لگی ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر ٹیکساس کے میئر کا کہنا ہے کہ آرلنگٹن میں ٹمبر ویو ہائی اسکول فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

News ID 1908434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha