یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ/ متعدد افراد ہلاک و زخمی

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1908429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =