سعودی عرب میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

سعودی عرب کی پولیس نے سعودی عرب کے علاقہ العسیر اور جازان میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی پولیس نے سعودی عرب کے علاقہ العسیر اور جازان میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔ سعودی عرب کی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے جازان، نجران اور عسیر میں کاروائیاں کی ہیں۔ 

سعودی پرلیس ترجمان نے مزید کہا کہ کاروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔  ترجمان کے مطابق منشیات میں 161 کلو حشیش اور 26 ہزار کلو بھنگ شامل ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 17 مقامی شہریوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

News Code 1908417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =