یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو تباہ کردیا

یمنی فوج کے ترجمانیحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیرے کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کو صوبہ مآرب کے محاذ پرحال میں  بڑی کامیابیاں نصیب ہوئي ہیں ۔ صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر یمنی فوج اور قبائل کا قبضہ ہوگيا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل "ملعا" کے اسٹریٹجک علاقہ کو فتح کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

News Code 1908415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =