ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان روسی وزیر خارجہ کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی وفد کے ہمراہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں روسی حکام کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے سمیت دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ امیر عبداللہیان کا وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

News Code 1908414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =