ایران کے نائب وزير خارجہ کی پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی کے وزير خارجہ اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائي و عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے حکام نے علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے نائب وزراء خارجہ کی سطح پر اگلے دورے کے مذاکرات تہران میں منعقد کرنے پربھی اتفاق کیا ہے۔

News Code 1908413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =