کابل میں ایک عیدگاہ کے قریب بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عید گاہ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عید گاہ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عید گاہ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ دھماکے میں طالبان قیادت محفوظ رہی۔

ذرائع کے مطابق  جس عید گاہ کے مرکزی دروازے پردھماکہ  ہوا وہاں طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی ماں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد تھا۔ طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے دماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل طالبان پر حملوں کی ذمہ داری کرتے رہے ہیں۔

News Code 1908388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =