افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 2 طالبان اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی کے مطابق جمعہ کے روز بھی کابل میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن میں داعش دہشت گردوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد داعش ہلاک ہو گئے تھے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ کارروائی میں طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل طالبان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد قبول کرچکے ہیں۔

News Code 1908383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =