متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ / 4 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات میں ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس کے ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس جب کہ ایک ڈاکٹر و ایک نرس موجود تھے۔

 ہیلی کاپٹر حادثے میں چاروں افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت پائلٹ ٹرینر خمیس سعید الہولی، لیفٹیننٹ پائلٹ ناصر محمد الراشدی، ڈاکٹر شاہد فاروق غلام اور نرس جوئیل کیوئی سکارا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

News Code 1908382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =