شیخ الاسلامی وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کے سربراہ مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے " حسن شیخ الاسلامی " کو ایرانی وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی امور کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے " حسن شیخ الاسلامی " کو ایرانی وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی امور کے ریسرچ سینٹر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ شیخ اسلامی اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی کالج کے سربراہ تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایک اور حکم میں وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی امور کے ریسرچ سینٹر کے سابق سربراہ کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سید محمد کاظم سجاد پور کو وزیر خارجہ کا مشیر مقرر کردیا ہے۔

News Code 1908376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =