پاکستان کے معروف کامیڈین کا طویل علالت کے بعد انتقال

پاکستان کے مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشہور و معروف لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کرگئے، چند روز قبل عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر اداکار کو جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

News Code 1908374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =