مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صوبہ ننگرہار کے علاقہ پچیر آگام میں پیش آیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر پاکستان کے شہر پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عمر آفریدی کا تعلق پاکستان کی تحصیل باڑہ سے ہے۔

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی ہلاک ہوگیا ہے۔
News Code 1908373
آپ کا تبصرہ